ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وباکے دورمیں صنعت کاروں کے 23کھرب روپئے معاف کیے گئے،راہل گاندھی کادعویٰ

وباکے دورمیں صنعت کاروں کے 23کھرب روپئے معاف کیے گئے،راہل گاندھی کادعویٰ

Thu, 31 Dec 2020 20:40:24    S.O. News Service

نئی دہلی31دسمبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس مودی سرکار پر مسلسل حملہ کررہی ہے۔ اس وقت کسانوں کے مسائل پر کانگریس کے ذریعہ مرکزی حکومت کونشانہ بنایاجارہا ہے۔ اسی اثنا میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ترقی کے معاملے پر مودی سرکار پرحملہ کیاہے۔

راہل گاندھی نے دعویٰ کیاہے کہ اس سال مودی سرکار نے کچھ صنعتکاروں کے 23 کھرب روپے سے زیادہ کے قرضے معاف کردیئے ہیں۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاہے کہ اس سال 23کھرب روپئے کاقرض، مودی سرکار نے کچھ صنعتکاروں کے معاف کردیے ہیں۔ اس رقم سے کوویڈ کے مشکل وقت میں 11 کروڑ کنبوں کو 20 سے 20 ہزار روپے دیئے جاسکتے ہیں۔ مودی جی کی ترقی کی حقیقت یہ ہے۔


Share: